باب : اگر وقف کرنے والا یوں کہے کہ اس کی قیمت اللہ ہی سے لیں گے تو وقف درست ہو جائے گا
حدیث نمبر : 6779
حدثنا مسدد، حدثنا عبد الوارث، عن أبي التياح، عن أنس ـ رضى الله عنه ـ قال النبي صلى الله عليه وسلم " يا بني النجار ثامنوني بحائطكم ". قالوا لا نطلب ثمنه إلا إلى الله.
ہم سے مسدد نے بیان کیا‘ کہا ہم سے عبدالوارث نے بیان کیا‘ ان سے ابوالتیاح نے اور ان سے انس رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا اے بنو نجار ! تم اپنے باغ کی قیمت مجھ سے وصول کر لو تو انہوں نے عرض کیا کہ ہم اس کی قیمت اللہ تعالیٰ کے سوا کسی سے نہیں چاہتے ۔